،،،، دست غیب کا عمل ،،،،،
,میرے بہت سے بہن بھائیوں نے اصرار کیا کہ حکیم صاحب کوئی دست غیب کا مجرب عمل پوسٹ فرمائیں ،
,میرے
بھائی یہ دست غیب خاص ہے عام نہیں میرے مدنی بھائیوں دست غیب سے مراد یہ
ہوتی ہے ،کہ خدا پاک غیب سے ایسے سامان کر دیتا ہے کہ جس سے زندگی سکون اور
اطمینان سے بسر ہوتی ہے ،مثلاً کاروبار نہیں چلتا ،ملازمت نہیں ملتی
،آمدنی کم ہے خرچ زیادہ ہے ،تفکرات میں زندگی بسر ہوتی ہے ،اس قسم کی باتیں
خدا کے کلام سے دور ہو جاتی ہیں ، تکیہ کے نیچے روزانہ رقم مل جائے میرے
بھائیوں یہ مرتبہ اولیاؒ اللّہ کا ہے ،اور میرے مدنی بھائیوں میں تو اس قسم
کی روایات پر حیران اور خاموش ہوں ،
،جناب
حضورﷺ جنگ کے لئے صحابہؓ سے چندہ جمع فرماتے تھے میرے مدنی بھائیوں حضورﷺ
نے کبھی بھی اپنے تکیے کے نیچے سے رقم نہیں نکالی ہاں یہ معجزہ ضرور ہوا
تھا کہ تھوڑی چیز آپ حضورﷺ کی برکت سے بہت زیادہ ہو گئی اور میرے مدنی
بھائیوں اور بہنوں یہ ہی اثر اس عمل میں ہے کہ اللّہ پاک برکت عطا فرماتا
ہے اور ایسی برکت ہوتی ہے گویا دست غیب ہے ،
،میرے مدنی بھائیوں یہ عمل مجرب ہے اور خدائے پاک اس کا اثر باطل نہیں فرماتا ،
،،،،عمل یہ ہے،
،رات
کے بارہ بجے کے بعد اٹھ جاو اور وضو کر کے اس عمل کو پڑھو اول و اخر درود
شریف تین تین بار پڑھو چوبیس دن روزانہ یہ عمل کرو اتنی جلدی نہ پڑھو کہ
حرف کٹ جائیں ایسے وقت سے شروع کریں کہ نماز فجر تک ختم کر لو اگر پڑھنے سے
قبل چار رکعت نماز تہجد بھی پڑھ لیں تو زیادہ بہتر ہے
،مگر
یہ شرط نہیں ہے برکت کے واسطے پڑھ لیا کریں ،تو زیادہ بہتر ہے چوبیس دن کے
بعد پچیسویں دن سے نماز صبح سے قبل یا بعد نماز فجر گیارہ بار پڑھ لیا
کریں میرے مدنی بھائیوں اور بہنوں خدا چاہے تو دنیا کی پریشانیاں ختم ہو
جائیں گی اور غیب سے ہر مشکل حل ہو جایا کرے گی ،میرے مدنی بھائیوں یہ عمل
ضرور کرو اور خدا کے پاک کلام کا اثر دیکھو ،
،آیت مبارک یہ ہے ،
وَمَن يَتَّقِ ٱللَّهَ يَجْعَل لَّهُۥ مَخْرَجًا
وَيَرْزُقْهُ
مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ ۚ وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَى ٱللَّهِ فَهُوَ
حَسْبُهُۥٓ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ بَٰلِغُ أَمْرِهِۦ ۚ قَدْ جَعَلَ ٱللَّهُ
لِكُلِّ شَىْءٍ قَدْرًا ,
،اس عمل کو اجازت لے کر کرو بغیر اجازت کے نہ کریں ،،
اے میرے مولائے کریم،،
مجھے توفیق بخش کہ میں ایمانداری سے اپنے تجربات خلق خدا کی خدمت کے لئے من وعن پیش کر سکوں،
حکیم عبد العزیز قادری
حسنین علی
0300-4645536
0321-4935055
آیت کتنی بار پڑھنی ہے
ReplyDeleteتعداد بتائیں
ReplyDelete