جابر و ظالم حکمران کے سامنے جانے کا عمل
میرے بھائیوں
اگر
کسی جابر و ظالم حاکم کے سامنے جانا ہو یا کسی انتہائی غصے والے شخص سے
بات کرنی ہو یا کام پیش آجائے تو با وضو یہ آیت مع بسم اللہ شریف ایک مرتبہ
پڑھ کر سیدھے ہاتھ کی چھنگلی (سب سے چھوٹی انگلی) پر پھونک مار کر انگلی
موڑ کر بند کر لو۔ دوبارہ یہ آیت مع بسم اللہ شریف ایک مرتبہ پڑھ کر اس کے
برابر والی انگلی بند کرلو۔ اسی طرح سے برابر پڑھتے پڑھتے مٹھی بند کر لو ۔
یہ مٹھی بند ہی رہے جب حاکم یا ظالم شخص کے سامنے جائے تو یہ مٹھی کھول کر
اسی ہاتھ سے اسے سلام کرے۔ انشاءاللہ تعالیٰ وہ شخص انتہائی نرم اور موم
ہو جائے گا اور جو اس کے اختیار میں ہو گا وہ کام کر دے گا، انکار نہیں کرے
گا مٹھی بند کرنے کے بعد راستے میں نہ کھولو۔ اگر دوسری جگہ یا غیر کے
سامنے کھل گئی تو عمل جاتا رہے گا۔مٹھی اس شخص کے سامنے کھولو جس کے مطیع
کرنے کیلئے یہ عمل کیا گیا ہے۔ یہ عمل وقتی ہے جب تک اس حاکم کے پاس رہے گا
وہ نرم رہے گا لیکن اس کے کمرے سے نکل کر دوبارہ اس کے کمرے میں جائے گا
تو اثر نہ ہوگا۔دوبارہ پڑھ کر مٹھی بند کرنی ہو گی۔ وہ آیت معہ بسم اللہ
شریف یہ ہے۔
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ oفَسَیَکفِیکَھُمُ اللّٰہُ وَھُوَ السَّمِیعُ العَلِیمُo(البقرہ:137)
حکیم عبد العزیز قادری
حسنین علی
0300-4645536
0321-4935055
No comments:
Post a Comment