Friday, 6 May 2016

،،،کشف ارواح کا مجرب عمل ،،،

،،،کشف ارواح کا مجرب عمل ،،،

عمل:
یاصمد اللہ الصمد۔
عمل کیلئے جگہ تنہا‘ اگربتی جلالیں‘ چاند کی پہلی تاریخ کی رات ٹھیک 12بجے پانچ ہزار بار شمال رخ پڑھیں‘ پھر بغیر بات کہے سوجائیں۔
پھر اگلے دن چار ہزار بار‘
تیسرے دن تین ہزار بار‘
چوتھے دن دو ہزار بار‘
پانچویں دن ایک ہزار بار‘
چھٹے دن 9سو بار‘
ساتویں دن آٹھ سو بار‘
آٹھویں دن سات سو بار‘
نویں دن چھ سو بار‘
دسویں دن پانچ سو بار‘
گیارہویں دن چارسو بار‘
بارہویں دن تین سو بار‘
تیرہویں دن دو سوبار‘
چودھویں دن ایک سو بار۔
اب مکمل ہوا۔ روزانہ عشاء کے بعد سو بار مسلسل پڑھیں ۔
اب اسی طرح اگلے ماہ کی یکم تاریخ کی رات (نئے چاند) سے اس عمل کو دوبارہ کریں
۔ 14یوم مکمل کرکے روزانہ صرف 100بار پڑھنا معمول بنالیں۔ پہلے ماہ کے چودہ یوم مکمل ہونے پر ترک حیوانات کاپرہیز ختم کرسکتے ہیں البتہ دوسرے ماہ میں پھر ترک حیوانات ہوگا۔ جس جگہ عمل کریں وہاں اندھیرا ہو اور کمرے میں تصویریں وغیرہ نہ ہوں۔ جس دن آپ نے روح سے ملاقات کرنی ہے تازہ غسل کرکے رات کو بارہ بجے کسی دوست‘ عزیز کی قبر پر چلے جائیں۔ قبر کے پاؤں کی طرف بیٹھ کر ایک ہزار بار یاصمد اللہ الصمد کا ورد کریں۔ کسی قسم کی گھبراہٹ کی ضرورت نہیں۔ یہ عمل نہایت سادہ ہے کوئی نقصان نہیں ہوتا۔
مردے سے گفتگو کریں:جونہی یہ ورد مکمل ہوگا آپ کو قبر میں سے دھویں کی لاٹ اٹھتی نظر آئے گی اورپھر وہ مکمل شکل بن جائے گی۔ آپ بلاخوف السلام علیکم کہیں ادھر سے جواب آئے گا۔ تو مزید گفتگو کریں۔ کوئی ایسی بات ہرگز نہ پوچھیں کہ اس کی دلآزاری ہو۔ جب مزید گفتگو نہ کرنی ہو تو آپ اسے کہہ دیجئے کہ جب آئندہ یہ عمل پڑھوں تو آپ فوراً آجائیے گا۔ ابھی آپ تشریف لے جائیں۔ سال دو سال کی مسلسل پریکٹس کے بعد اس عمل سے روحیں گھر پر تشریف لانا شروع کرتی ہیں۔
احتیاط و انتباہ:
یہ عمل نمازی‘ پرہیزگار لوگ اور سادہ مزاج خواتین و حضرات ضرور کریں۔ البتہ جو لوگ سودی کاروبار کرتے ہیں رشوت‘ انشورنس‘ شراب‘ سگریٹ یا نشہ کے عادی یا جن کے مزاج میں ترش روئی اور غصہ ہو اور وہ جو گھروں میں اسلحہ رکھتے ہیں یہ عمل نہ کریں بغیر اجازت خالی است

اے میرے مولائے کریم،،
مجھے توفیق بخش کہ میں ایمانداری سے اپنے تجربات خلق خدا کی خدمت کے لئے من وعن پیش کر سکوں،
حکیم عبدالعزيز قادری
حسنین علی
0300-4645536
0321-4935055

No comments:

Post a Comment