اسم بدوح
بدوح خدا کا نام ہے،یا کسی موکل کا یا جن کا اس میں عاملین کا اختلاف
ہے،کوئی سریانی زبان کا لفظ کہتا ہے،کوئی عبرانی زبان کا،مگر کسی مستند
طریق سے ثابت نہ ہو سکا،کہ یہ خدا کا نام ہے،عام عملیات میں بکثرت یہ نام
مستعمل ہوتا ہے،اور اس کے متعلق طرح طرح کی روایات مشہور ہیں،جن احباب کو
علم جفر اور عملیات سے مس ہے وہ اسے اسمائے طلسم میں شمار کرتے ہیں،اور اس
کی تاثیر کے قائل ہیں،بیس کا نقش مثلث بدوح کا عددی نقش ہے،جس کے متعلق
عامل لوگ کہتےہیں،کہ یہ نقش کسی کے پاس نہیں،بعض کہتے ہیں یہ ایک باقوت
موکل ہے،اور بدوح کے نقش و عملیات بھی اکثر کتابوں میں پائے جاتے ہیں،حقیر
کی نظر میں،
ا،ب،ج،د،ہ،و،ز،ح،ط،
ان حروف کے بعد اعدادی قوت کے لحاظ سے انہیں دہرانا ہوتا ہے،اب جفت علیحدہ کر لیں اور طاق علیحدہ کر لیں،
جفت،ب،د،و،ح، اور طاق، ا ،ج،ہ،ز،ط،ہوے،
جفت
ہوا بدوح اور طاق ہوا اجہزط،حکما کا تجربہ ہے،کہ ابجد کی ابتدائی جفت قوت
حب و تسخیر کے کام آتی ہے،اور تجربہ بے حد کامیاب اور موثر ہے،بس یہ ہے
بدوح،جو موکل یا اسم خدا وغیرہ کے لیے غلط طور پر عاملوں نے اس کے راز کو
پوشیدہ کرنے کے لئے مشہور کر دیا ہے،اور اس کے اعمال بتانے میں ہمیشہ بخل
سے کام لیا ہے،
حقیر کے تجربہ میں جو عمل آیا ہے ،وہ اپنے بھائیوں کی خدمت میں پیش کرتا ہوں،
🍂جو
شخص سوتے وقت بستر پر لیٹ کر ایک ہزار ایک سو گیارہ، بار یا بدوح پڑھے اور
کسی سے بات کیے بغیر سو جائے، تو وہ رات کو عجیب و غریب خواب دیکھے گا اور
چند روز کی مداوت کے بعد اس کے عجیب و غریب تماشہ ظاہر ہوتے ہیں،یہاں تک
تو میرا تجربہ ہے،
تجربہ
سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر یہ نام خدا کا ہے تو جلالی اور بہت گرم ہے،گرم
مزاج والے اسے عمل میں ہرگز نہ پڑیں، اگر پڑیں بھی تو دو چار دن پڑھ کر اور
تماشہ دیکھ کر ترک کر دیا کریں،سرد مزاج والے حسب برداشت طبعیت جاری
رکھیں،
نیز
کوئی صاحب یہ بھی تحریر کریں کہ یا بدوح خدا کا نام ہونے کا ان کے پاس کیا
ثبوت ہے،حوالہ مستند ہو،عام کتب کے حوالہ کی ضرورت نہیں،
اس کے اور بھی چند عملیات مستند ہیں حقیر کے پاس جن کو ضرورت ہو وہ حقیر سے رابطہ کریں،
اے میرے مولائے کریم،،
مجھے توفیق بخش کہ میں ایمانداری سے اپنے تجربات خلق خدا کی خدمت کے لئے من وعن پیش کر سکوں،
حکیم عبد العزیز قادری
حسنین علی
0300-4645536
0321-4935055
Haqeer shb zindabad
ReplyDeleteبہت اچھا
ReplyDelete
ReplyDelete(۱،۲) بدوح (بفتح الباء وتخفیف الدال) عبرانی زبان میں اللہ تعالیٰ کا نام ہے؛ (امداد المفتین، ص: ۲۱۵، سوال: ۱۱۵، عزیز الفتاوی، ص: ۱۶۹، سوال: ۱۱۷، ط: زکریا)
واللہ تعالیٰ اعلم
Asalamo alaikum
ReplyDeleteHazrat kaash Alberi sahib ne ya Buddoho ka amal taskheere Hamzad ke liay dia he. Aap janab se iss ke baaray me wazaahat darkaar he.
Me aapka mashkoor hoon ga.
JazakaAllah
اجازت ہے
ReplyDeleteیہ سب جھوٹ ہے۔ یہ اللہ عزوجل کا نام نہیں ہے۔ اللہ عزوجل کے مبارک نام قرآن و حدیث میں موجود ہے۔
ReplyDeleteبلکل
Deleteمجھے شروع سے ہی یہ نام اجنبی اور پراسرار لگتا تھا
DeleteBadoh and pathari is the village of India along with AllahAbad ithink badoh means Seven mother of Goddess
ReplyDeleteThis comment has been removed by the author.
ReplyDeleteزمـــــونــگ دا یـــوٹـــیـــوب چـــــیــنــــل ضـــــــرور سبسکــــرئیــــب کـــــڑے.(شـــکــــریہ)
ReplyDeletehttps://www.youtube.com/channel/UC5-qzcLGhrE-3WmTcMWSwrw
This comment has been removed by the author.
ReplyDeleteعقائد و ایمانیات - اسلامی عقائد
ReplyDeleteIndiaسوال # 152219
(۱) کیا یا بدوح (Ya badooh) لکھی ہوئی تعویذ پہننا شرک ہے؟
(۲) یہ یا بدوح ہے کون؟
(۳) بہت س تعویذ میں یا بدوح لکھی ہوئی ہوتی ہے، مہربانی کرکے یہ بتائیں شریعت کی روشنی میں کہ ایسی تعویذ جس پر یا بدوح لکھی ہوئی ہو جائز ہے یا ناجائز؟
Published on: Jul 9, 2017جواب # 152219
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1093-1000/H=10/1438
(۱) شرک ہونے کی تو تحقیق نہیں۔
(۲) معلوم نہیں۔
(۳) امداد الفتاوی میں ہے:
”سوال: یا بدوح کے متعلق بعض سریانی زبان میں باری تعالیٰ کا نام بتلاتے ہیں اور بعض موٴکل کا نام کہتے ہیں اور یا کے ساتھ پڑھنے کو بھی منع کرتے ہیں اس کی جو تحقیق حضرت کو ہو اس سے مطلع فرمایا جاوٴں۔ الجواب: مجھ کو کچھ تحقیق نہیں اور بدون تحقیق اس کے پڑھنے کو جائز نہیں سمجھتا (تتمہٴ اولی ص۱۴۵)“۔ (امداد الفتاوی در بحث تعویذات واعمال، ص۸۹، جلد چہارم)
پس جس تعویذ پر یہ (یا بدوح) لکھا ہوا ہو اس کا استعمال جائز نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں ایگری ہوں ۔بہت اچھی طرح سمجھ گیا ہوں
ReplyDeleteمختلف بزرگانِ دین نے وظائف اور عملیات میں ‘‘یا بدوح’’ کا استعمال کیا ہے ، بعض علماء کے نزدیک ‘‘بدوح’’ عبرانی زبان میں اللہ تعالیٰ کا اسم ہے، جس کا ذکر تالمود Taanit میں ہے۔ عبرانی میں بدوح (בָּדוֹחָא) کے معنی خوشیاں بکھیرنے والے Merry Maker کے ہیں
ReplyDeletehttps://www.sefaria.org/Jastrow%2C_בָּדוֹחָא.1?lang=bi&lookup=בָּדוֹחָא&with=Lexicon&lang2=en
امام غزالی نے اپنی کتاب الاسرار المخزونة في الطب الروحاني میں اس اسم کے وظائف تحریر فرمائے ہیں۔ اعلیٰ حضرت احمد رضا خان بریلویؒ کے وظائف پر مشتمل کتاب شمع شبستان رضا (چہارم) میں اور غوث محمد گلیاری ؒ نے کتاب جواہر خمسہ میں تسخیر محبت کے لیے بیان کردہ اسماء الٰہیہ میں اسم یا بدوح کو بھی شامل رکھا ہے۔
حضرت انور شاہ کشمیری اپنی تصنیف گنجینہ اسرار میں تحریر کرتے ہیں کہ اگر کسی میٹھی چیز پر اللہ کا اسم ‘‘بدوح ’’ پڑھ کر دم کیا جائے اور اسے زوجین کو کھلایا جائے تو دونوں میں آپس میں محبت ہوگی۔
Thank You and I have a super give: Where To Learn Home Renovation gutting a house
ReplyDelete