عمل ہمزاد سورۂ رحمٰن مجرب المجرب
یہ
عمل میرے بھائیوں میرے ایک دوست سے ملا ہے مجھ حقیر کو کرنے کا موقع نہیں
ملا کیونکہ مجھے اس کی ضرورت نہیں کیونکہ مجھے الله پاک کی ذات کے قرب کے
علاوہ کسی کی ضرورت نہیں ہے جو بھی میرے بھائی اس کو کرنے کا شوق رکھتے ہوں
کر سکتے ہیں ہر چیز تفصیل سے بیان کر دی
طریقہ:
عامل
ایک بڑا شیشہ( اندازاً ڈیڑھ یا دوفٹ لمبائی چوڑائی میں ہو)اپنے روبرو
رکھے۔آئینہ میں اپنا عکس دیکھتے ہوئے سورۂ رحمن پڑھیں۔ زبانی یاد ہونی
چاہئے کیونکہ آپ کی نگاہ آئینہ میں ہو گی۔اور ایک پیالہ پانی کا بھر کر
اپنے پاس رکھیں۔ جب سورت پڑھتے ہوئے اس آیت پر پہنچیں تو اس کوایک سوایک
مرتبہ پڑہیں۔ اور باقی سورت کو پڑھ کر ختم کر لیں۔اور پانی پر دم کر لیں
اور اپنے اوپر چھینٹے ماریں اور بقیہ پانی کو پی لیں یا کسی دیوار پر ڈال
دیں۔ زمین پر نہ پھینکیں۔انشاء اللہ اکیس دن میں ہمزاد تابع ہو گا۔چند یوم
میں اثرات شروع ہوں گے۔جو آپ کی قابلیت کے حساب سے کم یا زیادہ ہو سکتے
ہیں۔ ہمزاد کے عمل میں میرے مدنی بھائیوں قوّت متخیلہ بہت اہم کردار ادا
کرتی ہے یعنی آپ کی یکسوئی یا ارتکاز کی طاقت۔ ایک جگہ ذہن کو لگا کر
رکھنا اور کوئی اور خیال ذہن میں نہ آئے، یہ جتنی زبردست ہو گی، اتنی ہی
جلدی ہمزاد تسخیر ہو گا۔ اس کی مشق بھی کر سکتے ہیں۔ آیت یہ ہے:
یمعشر الجن و الانس ان استطعتم ان تنفذوا من اقطار السموت والارض فانفذوا لا تنفذون الا بسلطن (رحمن:33)
نوٹ: حصار کریں۔ کمرہ تنہا ہو یعنی جتنے دن آپ عمل کریں ،کوئی اور اس میں داخل نہ ہو ورنہ کامیاب نہ ہو گا۔
پرہیز:
گوشت ،انڈہ،مچھلی،لہسن ،پیاز،عمل زوجیت،نشہ آور اشیاء یعنی مین پوڑی، گٹکا… ان سب سے پرہیز کریں۔
شرائط:
روز
نہا کر با وضو عمل شروع کریں۔ عمل کے وقت شک کو پیدا نہ ہونے دیں۔ روز ایک
ہی وقت اور ایک ہی جگہ عمل کریں۔ عمل سے پہلے اور دورانِ عمل کسی سے ذکر
نہ کریں کہ آپ عمل کر رہے ہیں۔ چاہے وہ کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو۔لوگوں سے
ملنا اور بات چیت کم کردیں۔ہلکی غذا کھائیں۔ دورانِ عمل اچھی خوشبو لگائیں
اور دورانِ عمل چندن اور لوبان کی اگر بتی جلائیں یا ویسے ہی انگیٹھی پر
جلائیں۔نماز کی پابندی کریں۔
جو
میرے مدنی بھائی سورہ رحمن کو یاد نہیں کر سکتے وہ اپنے نام کے اعداد نکال
کر ان ہی اعداد کو ضرب اور اس اوپر والی آیات کو ان اعداد کے مطابق پڑھیں
انشاءاللہ مسئلہ حل ہو جائے گا دعا ہے الله پاک کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے
حکیم عبد العزیز قادری
حسنین علی
0300-4645536
0321-4935055
No comments:
Post a Comment