Saturday, 7 May 2016

عمل حل مشکلات مجرب

عمل حل مشکلات مجرب
حقیر نے کافی دفعہ کیا ہے، انشاءاللہ جائز حاجات،مشکلات،کے لئے بہت مجرب اور آزمودہ ہے،
عمل،،
آدھی رات کو اٹھ کر غسل کریں اور لباس پاک صاف معطر پہنیں،دو رکعت نماز نفل کی نیت باندھ کر ہر رکعت میں بعد الحمد شریف دس دس بار قل ھواللہ پڑھیں،یعنی دونوں رکعت میں بیس مرتبہ پڑھنی ہو گی،
بعد سلام کے ننگاہ سر کر لیں،اور اسم یا وھاب بیس مرتبہ پڑھیں اور کھڑے ہو کر انکساری کے ساتھ اپنے مقصد کی دعا کریں،دعا کے بعد پھر بیٹھ جائیں،اور اسی اسم یا وھاب کو ایک ہزار دفعہ پڑھیں،جب تعداد ختم ہو جائے تو حسب سابق پھر کھڑے ہو کر بارگاہ پروردگار میں اپنے مقصد کے لئے دعا کریں،بعد فراغت دعا پھر بیٹھ کر وہی اسم یا وھاب تین سو تیرا بار پڑھیں اور تعداد ختم کرنے پر سجدہ کریں یعنی سجدہ میں ہی اپنے مقصد کی دعا کریں،
اس طرح سات دن کرنا ہو گا،یہ عمل سات دن کا ہے ،اول تو انشاءاللہ تین دن میں آپ اپنے مفصد کو پہنچیں گے،ورنہ سات دن میں تو انشاءاللہ ضرور اسماءباری تعالی کا کرشمہ دیکھیں گے،
جو بھی بہن بھائی اس عمل کو کریں،وہ بھی نتیجہ سے ضرور آگاہ کریں،دعا ہے الله پاگ ہر کسی کی جائز خواہشات،اور مشکلات کو حل فرمائے،
حقیر کی طرف سے اجازت عام ہے،
حکیم عبد العزیز قادری
حسنین علی
0300-4645536
0321-4935055

No comments:

Post a Comment