Saturday, 7 May 2016

،حل المشکلات کا مجرب عمل ،،،،

،حل المشکلات کا مجرب عمل ،،،،

۔میرے بھائیوں صرف ایک رات کا عمل ہے،، حقیر کا مجرب اور آزمودہ ہے جس بہن بھائی کو بتایا اللّہ پاک نے اس کی مشکل حل فرمائی ہے،یہ عمل مشکلات و مہمات کے لئے بہت مجرب ہے لیکن میں اپنے بہن بھائیوں سے ایک عرض کروں گا جس میرے بہن بھائی نے عمل کر لیا انشاءاللہ پوری زندگی میں ناکام نہیں ہو گا یہ وعدہ ہے حقیر کا آپ سے،،
،میرے بھائیوں اگر آپ پانی کے واسطے کنواں کھودنا چاہتے ہیں مگر زمین ریگ زار ہے ،بظاہر پانی وہاں نہیں ہے مگر آپ نے کھودنا شروع کر دیا آپ نے مشکل سے دس بارہ گز کھودا پھر فیصلہ کر لیا کہ یہاں پانی نہیں ہے اب دوسری جگہ کھودنا شروع کر دیا پھر وہاں بھی دس بارہ گز کھوداچھوڑ دیا اسطرح آپ کو کس قدر تکلیف ہو گی اور کس قدر زمین کھودنا پڑے گی اور شاید مدتوں کی محنت اور کاوش میں بھی پانی نہ ملے اگر آپ خدا کے بھروسے پر اگر ایک ہی جگہ کھودتے جاتے تو میرے بھائی کہیں نہ کہیں پانی ضرور نکل آتا ،،
,یہ مثال میں اپنے ان بہن بھائیوں کو دے رہا ہوں جو اپنے مقاصد میں کامیابی کے واسطے روزانہ عمل پڑھتے ہیں اور سالہا سال کی کوشش میں بھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوتے بعض اصحاب تو یہ کہتے ہیں کہ ہم طلب عمل میں بوڑھے ہو گئے سینکڑوں عمل کر ڈالے مگر فائدہ اور اثر ایک میں بھی نہیں پایا ، اگر یہ حضرات اس سے آدھی یا پاو مدت تک بھی ایک عمل کرتے رہتے تو آخرکار اثر ہو جاتا ،،
,میرے بھائیوں روزانہ نئے نئے عملیات کرنا اور تجربہ کرناقانون عملیات میں جائز نہیں یہاں مداوت کی ضرورت ہے عجائبات کی ضرورت نہیں بزرگوں نے فرمایا ہے ،،،یک در گیر محکم گیر ،،، ایک دروازہ پکڑ لو اور مضبوط پکڑ لو آخر اس گھر سے آواز نکلے گی میرے بھائیوں خدائے قدوس کسی کی محنت و کوشش ضائع نہیں فرماتے بس عزم صادق کی ضرورت ہے خدا کے پاک نام اور مقدس کلام میں اثر برحق ہے ، ایک ہو کر ایک کو لیپٹ جاو اور عزم محکم کر لو کہ اسی سے لینا ہے انشاءاللہ تعالیٰ اسی سے ملے گا کم از کم ایک عمل کو تین مرتبہ تو کر کے دیکھو میرے بھائیوں دوچار دن میں دل برداشتہ ہو جانا صداقت کی دلیل نہیں ہے
,اس عمل سے کوئی بھی جائز دینی دنیاوی حاجات ہو ضرور پوری ہو گی ،
,,,,عمل یہ ہے ،،،
,عروج ماہ میں جمعرات کی شب کو نماز عشاء کے بعد اول و آخر درود شریف گیارہ بار اور گیارہ ہزار بار نیچے دی ہوئی آیات پڑھیں پڑھنے کے بعد مصلے پر اسی جگہ پر سو جائیں انشاءاللہ ایک ہی رات کے عمل سے مراد بر آئے گی ،
،آیت مبارک یہ ہے ،
أَزِفَتِ ٱلْءَازِفَةُ
لَيْسَ لَهَا مِن دُونِ ٱللَّهِ كَاشِفَةٌ
،ترجمہ ،
آنے والی گھڑی قریب آ گئی ہے
اللہ کے سوا اس کا (وقت معین پر کھول) دکھانے واﻻ اور کوئی نہیں ,,,

🍃اے میرے مولائے کریم،،
مجھے توفیق بخش کہ میں ایمانداری سے اپنے تجربات خلق خدا کی خدمت کے لئے من وعن پیش کر سکوں،
حکیم عبد العزیز قادری
حسنین علی
0300-4645536
0321-4935055

No comments:

Post a Comment