Friday, 6 May 2016

سحری اور آسیبی اثرات کو جلانے کا نایاب،لاثانی اور مجرب عمل

سحری اور آسیبی اثرات کو جلانے کا نایاب،لاثانی اور مجرب عمل

🌳ایسے مریض جو کئی عرصے سے جادوٹونہ آسیب اور ارواح خبیثہ کے زیر اثر رہ کر طرح طرح کی بلیات میں گرفتار ہو جاتے ہیں،ان کے تن بدن اور خون میں مرض سرایت کر جاتا ہے،اس طرح کے مریض پر عام علاج کارگر نہیں ہوتا،بلکہ عام علاج سے مرض شدت اختیار کر جاتا ہے اور معالجین اور عاملین عاجز ہو جاتے ہیں،
اول اس مریض کی تشخیص کرنی چاہیے کہ اس کو مرض کیا ہے،
📡تشخیص کا طریقہ،
چینی لے کراس پر گیارہ بارآیت الکرسی پڑھ کر دم کریں اور مریض کو کھلائیں ،اگر ذائقہ کڑوا محسوس ہو تو آسیب کا اثر ہے،
☀مریض کے کپڑے پرعورت کا دوپٹہ اور مرد کا سر پر باندھنے والا کپڑا 24گھنٹے استعمال کیا ہو اس مقصد کے لئے مفید ہے،قمیض پر بھی کر سکتے ہیں،
پیمائش کرنے کے بعد کپڑے پر پہلے سات بارالحمدشریف،سات بار آیت الکرسی اور سات بار چہار قل پڑھ کر دم کریں،
⭐اگر کپڑا بڑھ جائے تو اثرات جنات یا ارواح خبیثہ کا ہے،
⭐اگر کپڑا کم ہو جائے تو جادو کا اثر ہے،
⭐اگر بدستور رہے تو مرض جسمانی ہے،
اب اس کے بعد علاج کریں،
سحر جادو اور آسیب دیو،پری،چڑیل میں فرق ہوتا ہے،
دیو پری اور چڑیل آسیب زدہ مریض کے وجود میں حاضر ہوتے ہیں،اور سحر جادو حاضر نہیں ہوتا لیکن اس کا وجود بھاری ہو جاتا ہے اور اس کے اعضا جنبش کرنے لگتے ہیں اس کے ہاتھ کانپنے لگتے ہیں ان چیزوں کے ساتھ سحر جادو حاضر ہوتا ہے سحر جادو کو آسیب کا معکوس کہتے ہیں جادو کی ستر قسمیں ہیں،
📡آسیب کو حاضر کرنے کا طریقہ،
اگر کسی پر کوئی دیو،پری یاجنات اور آسیب آتا ہو ،مگر وہ بدن مریض میں حاضر نہ ہوتا ہو یا عامل کی بات کا جواب نہ دے تو آیات ذیل سات بار پڑھ کر مریض کے بائیں کان میں پھونک ماریں جو بھی چیز ہو گی حاضر ہو کر ہر بات کا جواب دے گی،
آیت یہ ہے،
(افحسبتم سےلابرھان لہ تک)(.سورہ مومنون 115-117)
اس کے علاوہ یہ بھی سات بار پڑھ کر دم کر سکتے ہیں،(سورہ اعراف 54 تا56)
جب حاضری ہو جائے تو اس سے پوچھیں کہ اس مریض کو کیوں پریشان کرتے ہو وہ سب بیان کرے گا، اس سے بولیں کہ اس کی جان چھوڑ دو وہ انشاءاللہ چھوڑ دے گا،اگر نہ چھوڑے تو
(یااللہ یا جبار یا قابض یا قہار یا حیی یاقیوم)41بار پڑھیں اور مریض پر دم کریں وہ آپ کی منت و سماجت کرے گا اور آپ اس سے عہد وغیرہ لے کر چھوڑ دیں انشاءاللہ اس کے بعد مریض تندرست ہو جائے گا،اس کے بعداس کو حفاظت کا نقش پر کر کے دیں،
🍃نایاب عمل،
جس مریض کا علاج کرنا ہو اس کو قبلہ رخ اپنے سامنے بٹھائیں، ایک کوری ہانڈی پہلے سے لے کر اپنے پاس رکھیں،اور ایک سرکنڈا بھی اپنے پاس رکھیں،مریض کو بستر پر لٹا دیں،مریض اور ہنڈیا کا حصار کریں اور اسم یا قابض کا نقش کاغذ پرتحریر کرکے ہنڈیا کے اندر رکھیں،اب ان کلمات عمل کو اکتالیس بار پڑھ کر سرکنڈا سے مریض کے تمام بدن سے جھاڑ کر کے سرکنڈا کو ہنڈیا میں جھاڑ دیں،
کلمات یہ ہیں،
بسم الله یادافع البلیات یاحل المشکلات،،
اور ہر بار مریض اور سرکنڈے پر دم کرتےجائیں اور ساتھ ساتھ ہنڈیا میں گوگل،اجوائن،اور تخم اسپند بھی ڈالتے جائیں،اس طرح 21بار جھاڑیں،اب اسم یا قابض کو 903بار پڑھ کر سرکنڈا کی مدد سے تمام بدن مرض سے جمیع اثرات کو قبض کرنے کی نیت اور کامل تصور اور قوت ارادی سے جھاڑ کر ہانڈی میں جھاڑ دیں،اور سرکنڈے کو بھی ٹکڑے ٹکڑے کر کے ہنڈیا میں ڈال دیں،اور اس پر سر پوش دے دیں،اور مریض کے ہاتھ سے سیاہ ماش،اور گندم کا آٹا گندھوا کر اس سے منہ کو بند کروا دیں،اور چولہے پر رکھ کر خوب آگ جلائیں،تاکہ ہانڈی کے اندر سرکنڈا نقش اور اجوائن وغیرہ جل کر خاکستر ہو جائیں،اور ہانڈی کو اٹھا کر کسی دریا،نہر،یا ویران کنویں میں پھینک دیں،اس عمل کے بعد مریض کو فوری طور پر غسل کروائیں،اور مریض کے جو کپڑے دوران عمل زیب تن تھے،دوبارہ نہ پہنیں کسی غریب کو دے دیں،
بحکم خداتعالی ایک ہی بار کے عمل سے برسوں کا لاعلاج مریض تندرست ہو جائے گا،اس عمل کے بارے میں صرف یہ عرض کروں گا کہ یہ ایک صدری راز تھا جس کو حقیرنے ہر جگہ سو فیصد مجرب پایا اس عمل سے حقیر سے ہزاروں مریض شفاءیاب ہو چکے ہیں،جو بھی اس کو بغیراجازت کرے گا وہ خود ذمہ دار ہو گا حقیراس سے بری ذمہ ہے،
اور حقیر اس کا عامل ہے،جس کو اجازت خدمت خلق کے لئے درکار ہو رابطہ کرے،بغیر اجازت خالی است،،
🌷خود عامل بننے کے لئے بھی اجازت ضروری ہے،ان آیات کا علیحدہ علیحدہ پرہیز جلالی جمالی کے ساتھ سوا لاکھ کا علیحدہ علیحدہ چلہ نکالے ،عمل مکمل ہونے پر کسی حلال جانور کا صدقہ دے،عامل ہو جائے گا،اگر عمل نہ کر سکے تو حقیرسے رابطہ کرے عمل کی اجازت کے بعد کر سکتا ہے،دعا ہے الله پاک ہر کسی کو شفاء عطاء فرمائیں،نقش آتشی چال سے پر کریں،
آپ کی دعاوں کا طالب
حکیم عبد العزیز قادری
حسنین علی
0300-4645536
 0321-4935055
 

11 comments:

  1. السلام علیکم
    آپ کس شہر میں ہیں؟

    ReplyDelete
  2. اجازت عطا فرمائیں

    ReplyDelete
  3. کی محترم آپ مجھے اجازت عطاء فرمادیں اس نقش

    ReplyDelete
  4. اجازت عطا فرمائیں حضرت محترم

    ReplyDelete
  5. السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    حضرت! اجازت عطا فرمائیں

    ReplyDelete
  6. اسلام علیکم ورحمتہ الاللہ وبرکاتہ محترم میری بچی بیمار ھے سارے ٹیسٹ کرالیا ھے سب نارمل ھے اب میراذاہن اسیب کی طرف جاتاھے محتم میری رہنمائ فرمایئں تاکہ میری بچی صحت یاب ہہو بچی عالمہ اول کی طالبہ ھے فقط والسلام

    ReplyDelete
    Replies
    1. Rashid naqshbandi shazli khalifa Syed Noor zaman naqshbandi shazli contact no 03453458983

      Delete
  7. مہربانی اجازت عطا فرمائے

    ReplyDelete
  8. اجازت دے حضرت

    ReplyDelete