،،، مجرب المجرب عمل خاص ،،،،
,میرے
بھائیوں اور بہنوں مجھ خاکسار کا عقیدہ یہ ہے کہ دوا طبیب کے پاس ہے مگر
شفاء خدا تعالیٰ کے پاس،میرے مدنی بھائیوں جب دوا حلق سے اترتی ہے تو
بارگاہ ذوالجلال میں عرض کرتی ہے کہ کیا حکم ہے اگر حکم شفاء ہوتا ہے تو
شفاء بن جاتی ہے اگر حکم قضاء ہوتا ہے تو قضاء بن جاتی ہے کسی کی جرت نہیں
کہ حکم احکم الحاکمین کے سامنے چون و چو کر سکے،
،میرے
بھائیوں اور بہنوں اس طرح جب کوئی عمل شروع کیا جائے تو اس عمل کے
متعلق ملائکہ دربار ایزادی میں پیش کرتے ہیں اور حکم خاص کے منتظر رہتے ہیں
اگر حکم قبولیت ہوتا ہے تو اس میں اثر کامل پیدا کر کے عامل کو کامیاب
بناتے ہیں اگر قبول نہیں کیا جاتا تو اس عمل کے اثر کو ضبط کر لیا جاتا ہے،
,میرے
بھائیوں اور بہنوں خاکسار بندہ نے بڑے بڑے عاملین کو سر مارتے دیکھا
ہے اور عام لوگوں کو تھوڑی سی محنت سے کامیاب ہوتے دیکھا ہے میرے مدنی
بھائیوں بس سب کچھ خدا کے ہی اختیار میں ہے
،میرے
بہت سے بھائی کہتے ہیں کہ کشائش رزق کے لئے کوئی مجرب اور آسان وظیفہ
بتائیں اس عمل کو جو بھی میرے بہن بھائی کریں گے انشاء اللہ ضرور کامیابی
سے ہمکنار ہوں گے عمل سات روز کا ہے،،،،،
,,,عمل یہ ہے ،
،اول وآخر درود شریف گیارہ گیارہ بار پڑھیں
,اول روز یا اللہ یا رحمن
,دوسرے روز یا اللّہ یا رحیم
,تیسرے روز یا اللّہ یاوہاب
,چوتھے روز یا اللّہ یارزاق
,پانچویں روز یا اللّہ یافتاح
,چھٹے روز یا اللّہ یا باسط
,ساتویں روز یا اللہ یامنعم
،ہر کو ایک ہزار بار پڑھیں
،میرے مدنی بھائیوں اور بہنوں اس عمل کو اعتقاد واثق اور خلوص دل سے پڑھیں عروج ماہ بروز جمعرات ترک حیوانات کے ساتھ کریں
🍃اے میرے مولائے کریم،،
مجھے توفیق بخش کہ میں ایمانداری سے اپنے تجربات خلق خدا کی خدمت کے لئے من وعن پیش کر سکوں،
حکیم عبد العزیز قادری
حسنین علی
0300-4645536
0321-4935055
No comments:
Post a Comment